سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کر سرخیوں میں آئے فوج کے جوان یگیہ پرتاپ کی
بیوی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔ بیوی رچا سنگھ
کے مطابق یگیہ پرتاپ افسروں کے استحصال کی وجہ سے خفا ہیں اور چاہتے ہیں کہ
انہیں انصاف ملے۔ رچا سنگھ نے یہ بھی کہا ہے کہ افسر ان کے شوہر پر اپنا
بیان واپس لینے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔ ان کا موبائل بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ نیوز 18 انڈیا سے بات کرتے ہوئے رچا سنگھ نے بتایا کہ ان کے شوہر یگیہ
پرتاپ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے لیا ہے کیونکہ
آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ افسروں کے لئے ایک مددگار لاگو ہے۔
ایک مددگار لاگو ہے تو ٹھیک ہے،
لیکن آٹھ بندے کہاں جاتے ہیں؟ انہیں یہ
پروف کرنا ہوگا۔ میرے شوہر نے بتایا ہے کہ میں دھرنے پر بیٹھ رہا ہوں۔ ہم
لوگ ہندوستان کے لیے ہیں نہ کی مددگار کے لئے اور نہ بوٹ پالش کرنے کے لئے۔
رچا کے مطابق، میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ان کے موبائل میں پروف بھی ہے۔
اگر ویڈیو مٹایا نہیں ہو گا تو مل جائے گا۔ ان کا موبائل ضبط کر لیا گیا
ہے۔ ان کا موبائل ان کو واپس کر دیا جائے تو اچھا ہو گا۔ رچا نے اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں وردی میں
کچھ جوانوں کو فوج کے ایک افسر کی گاڑی کو صاف کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس کے
علاوہ ایک بنگلے کے اندر کتے ٹہلاتے اور بچوں کو گود میں گھماتے ہوئے بھی
دکھایا گیا ہے۔